پاکستان
12 اکتوبر ، 2015

شیو سینا کی بدمعاشی کے سامنے خورشید قصوری کے بھارتی میزبان ڈٹ گئے

شیو سینا کی بدمعاشی کے سامنے خورشید قصوری کے بھارتی میزبان ڈٹ گئے

ممبئی.......انتہا پسند شیو سینا کی بدمعاشی کے سامنے خورشید قصوری کے بھارتی میزبان ڈٹ گئے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستانی مہمان کی کتاب کی تقریب روکنے کے لیے شیو سینا نے حملہ کیا، منہ پر سیاہی مل دی، لیکن ڈرنے والے نہیں۔ تقریب ہو گی، ممبئی میں ہو گی، آج ہی ہو گی ۔

ممبئی کی ایک آرگنائزیشن آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن شیو سینا کی دھمکی کے سامنے اڑ گئی۔منتظم نے ہر حال میں خورشید محمود قصوری کی ممبئی میں کتاب کی رونمائی کا اعلان کر دیا۔بھارتی آرگنائزیشن آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ گئی۔

فاونڈیشن کے منتظم سدھندرا کلکرنی کا کہنا ہے کہ شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود ممبئی میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمودقصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی ضرور ہو گی۔

شیو سینا کے مشتعل کارکنوں نے سدھندرا کلکرنی کو تقریب کرنے کی صورت میں ’’سینا اسٹائل‘‘میں احتجاج کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے کتاب کی رونمائی منسوخ کرنے سے انکار کیا تو کارکنوں نے ان کے چہرے پر سیاہی مل دی۔

واقعہ کے بعدسدھندرا کلکرنی نےممبئی میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمودقصوری کے ساتھ اسی حالت میں پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے شیو سینا کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ وہ یہاں غیر قانونی کام کرنے نہیں آئے۔

خورشید قصوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہندوں کو جو عزت دی جاتی ہے وہ عزت مسلمانوں کو بھارت میں نہیں دی جاتی۔

مزید خبریں :