13 اکتوبر ، 2015
کراچی.......ایم کیوایم کے وفد نے گلستان جوہر بلاک ون میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق وفد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق ، محمد حسین اور حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مزمل قریشی، فیصل سبزواری اور ارتضیٰ فاروقی بھی شامل تھے۔
وفد نے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔