پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

محرم الحرام: پاکستان علما کونسل نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

محرم الحرام: پاکستان علما کونسل نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

لاہور .....پاکستان علما کونسل نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے ۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علما سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان علما کونسل کا اجلاس لاہور میں چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر محرم الحرام کے لیے 10 نقاط پر مبنی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز تقاریر سے پر ہیز کیا جائے ۔

مذہب کے نام پر قتل وغارت گری اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ تمام مکاتب فکر کے علما کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :