پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی.......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 24.7 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 51فیصد ہے۔جبکہ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :