پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

الیکشن کمیشن ،انتخابی امیدواروں سے اخراجات کے گوشوارےطلب

الیکشن کمیشن ،انتخابی امیدواروں سے اخراجات کے گوشوارےطلب

اسلام آباد.......الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کےکامیاب اور ناکام امیدواروں کو فوری طور پر انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،گوشوارے جمع کرانے کے بعد کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جیتنے والےکسی امیدوار نےاخراجات کےگوشوارے جمع نا کرائےتو اس کا نوٹی فکیشن روک لیا جائے گا جبکہ گوشوارےجمع نہ کرانے والے ناکام امیدواروں کو آئندہ الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا جائےگا۔

ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدوار کیلیے انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ روپے جبکہ صوبائی امیدوار کیلیے دس لاکھ مقرر کی گئی تھی ، انتخابی مہم کے دوران بعض امیدواروں نے مخالف امیدواروں کے خلاف زیادہ اخراجات کی تحریری شکایات کی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نےانہیں نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

حکام کے مطابق زیادہ اخراجات کے الزامات ثابت ہونے پرایسے امیدواروں کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :