انٹرٹینمنٹ
13 اکتوبر ، 2015

گلوکار و اداکار کشور کمار کو مداحوں سے بچھڑے 28برس بیت گئے

گلوکار و اداکار کشور کمار کو مداحوں سے بچھڑے 28برس بیت گئے

ممبئی .......اداکار ، گلوکار اور پروڈیوسر کشور کمار کے مداح آج ان کی 28 ویں برسی منارہے ہیں۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں 4اگست 1929کوپیدا ہونیوالے کشور کمار 18برس کی عمر میں سنگر بننے کی خواہش دِل میں لیے ممبئی پہنچے تاہم بڑے بھائی اشوک کمار کے اسرار پر بطور اداکار بالی وڈ میں قدم رکھا۔

کشور کمار نے 1951میں بطور ہیرو اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا، لیکن اس فلم سے وہ شائقین کے درمیان اپنی شناخت نہ بناسکے۔

1953میں ریلیز ہونے والی فلم لڑکی بطور اداکار انکے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم تھی، اسکے بعد وہ بطور اداکار شائقین کو محفوظ کرتے رہے۔

کشورکمار نے 1964میں فلم ، دور گگن کی چھاؤں میں سے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا اور ہم دو ڈاکو، دور کا راہی، بڑتی کا نام ڈاڑی، شاباش ڈیڈی، دو وادیوں میں کہیں، چلتی کا نام زندگی اور ممتا کی چھاؤں جیسی کئی فلموں کی ہدایتکاری بھی کی۔

گلو کاری کیلئے کشور کمار کو 8مرتبہ فلم فیئر ایوارد سے نوازا گیااور اپنے فلمی کیریئر کے دوران انہوں نے 600سے زائد فلموں میں گانے گائے۔

کشور کمار نے موسیقی کی رسمی تربیت حاصل کیے بغیرزندگی کی آخری سانس تک شائقین موسیقی کو اپنا گرویدہ بنائے رکھااورمراٹھی ، آسامی، گجراتی، کنڑ، بھوجپوری، اور اڑیہ زبانوں کی فلموں میں بھی اپنی سریلی آواز سے سامعین کو مسحو ر کیا۔

13 اکتوبر 1987ء کو اپنے بھائی اور بالی وڈ اسٹار اشوک کمار کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر کشور دل کے ہاتھوں شکست کھاکر اس دنیا سے چلے گئے لیکن اپنی آواز کا بیش بہا خزانہ چھوڑ گئے۔

مزید خبریں :