22 مئی ، 2012
پونے …بھارت میں جاری آئی پی ایل میں آج ہو رہا ہے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹکراوٴ،دہلی ڈئیر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز ہوں گی، پونے میں آمنے سامنے ،جو ٹیم جیتے گی وہ کھیلے گی فائنل ،جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ملے گا ایک اور چانس ،اور جیوسوپر کرے گا میچ براہ راست نشر۔پونے میں دہلی ڈئیر ڈیولز وریندر سہواگ کی قیادت میں میدان میں اترے گی ،جس نے گروپ کے سولہ میں سے گیارہ میچز جیتے ،جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز رہی اس سے ایک پوائنٹ پیچھے،بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم گمبھیر کی کپتانی میں فائنل تک رسائی کے لیے پر امید ہے،آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر کی فاتح ٹیم تو براہ راست ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی ،جبکہ شکست خوردہ ٹیم بھی ایونٹ سے باہر نہیں ہو گی ،اسے چنئی اور ممبئی کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلنا ہو گا،پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر میچز براہ راست نشر کرے گا۔