پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے

قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے

کراچی.......وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس ہوگا، اجلاس میں بلدیاتی الیکشن،گندم کی فروخت اور محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان وزیر اعلی ہاوس کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس دوپہر کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہو گا جس کی صدارت سید قائم علی شاہ کریں گے۔

اجلاس میں بلدیاتی الیکشن، گندم کی فروخت اور محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں محکمہ خوارک کی جانب سے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فاضل گندم کی فروخت اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

مزید خبریں :