پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

بھارت نے پاکستانی ماہی گیر ڈیڑھ برس بعد رہا کردیا

بھارت نے پاکستانی ماہی گیر ڈیڑھ برس بعد رہا کردیا

لاہور......ڈیڑھ سال تک بھارتی جیل میں قید رہنے والا سجاول کا ماہی گیر غلام حسین آج شام لاہور سے کراچی پہنچے گا۔

ترجمان فشر فوک فورم کے مطابق سجاول سے تعلق رکھنے والے غلام حسین کو چار روز قبل لاہور واہگہ بارڈر پر پہنچا دیا گیا تھا جہاں سے اسے ایدھی ہوم کے حوالے کیا گیا ۔

ڈیڑھ سال بھارتی جیل میں قید رہنے والا غلام حسین اپنی شناخت نہ کروا سکا جس کے بعد اسے جیل میں ڈالدیا گیا۔ جبکہ اس کے ساتھ موجود دیگر ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا تھا۔

جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے غلام حسین کو رہا کردیا گیا ۔ غلام حسین آج شام بس سے کراچی پہنچے گا جہاں اس کے والدین اس کا استقبال کریں گے۔

مزید خبریں :