پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

کراچی :تودہ سانحہ کے جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا

کراچی :تودہ سانحہ کے جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا

کراچی....کراچی کے سانحہ گلستان جوہر میں جاں بحق ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔سانحہ میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 7 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر جلیل قادر کے مطابق سانحہ گلستان جوہر میں جاں بحق ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔قوانین کے تحت کسی حادثے میں جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کرانا ضروری ہوتا ہے۔

تاہم واقعہ کے بعد میتوں کو فوری طور پر ایدھی سرد خانے منتقل کردیا۔پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات میں پوسٹ مارٹم رپورٹ انتہائی اہم ہے۔

مزید خبریں :