22 مئی ، 2012
لندن…اولمکپس 2012 کے لئے اولمپک ٹارچ کا سفر لندن میں جاری ہے ،مشعل نے جہاں ایکسٹر اور ٹونٹن کے درمیان سفر طے کیا وہیں،شرکت کی معروف بینڈ بلیک آئی پیس کیگلوکار ولی آئی ایم نے ، برطانیہ کے دورے میں اولمپکس مشعل تقریبا آٹھ ہزار میل کا سفر طے کرے گی ۔ٹارچ ایکسٹر سے ٹونٹن روانہ ہوئی تو اس کی جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ تقریباً ساڑھے تین سو سیکورٹی اہلکاروں نے بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔ٹارچ ریلے میں سڈنی اولمپک کے گولڈمیڈلسٹ جوناتھن ایڈورڈ اور معروف میوزیکل بینڈ بلیک آئیڈ پیس کے سنگر ولیم ایڈم بھی شریک تھے۔اولمپک مشعل سترروزہ دورے میں بارہ ہزارآٹھ سوکلومیٹرکافاصلہ طے کرے گی۔