22 مئی ، 2012
لاہور… لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے پلازے میں سگریٹ کے باعث آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا۔شاہ عالم مارکیٹ کے اظہر سنٹر کی تیسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔پولیس کے مطابق نا معلوم افراد نے سلگتا ہوا سگریٹ پھینکا جس کے باعث آگ لگی۔