پاکستان
13 اکتوبر ، 2015

آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب چودھری سرور کا الیکشن کمیشن کو خط

آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب چودھری سرور کا الیکشن کمیشن کو خط

لاہور....... تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بڑی تعداد میں ووٹرز کے نام دوسرے حلقوں میں منتقل کردیئے گئے ، الیکشن کمیشن ضمنی اور 2013ء کے عام انتخابات کی ووٹر لسٹیں فراہم کرے۔

چودھری محمد سرور نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ووٹروں کے علم میں لائےبغیر ان کے نام دوسرے حلقوں میں منتقل کر دیئے گئےیا انہیں ووٹر لسٹ سے حذف کردیا گیا ہے، ضمنی الیکشن میں لوگ ووٹ ڈالنے گئے تو یہ جان کر انہیں دھچکا لگا کہ ان کے ووٹ کہیں اورمنتقل ہوچکے ہیں یا اُن کا نام ہی لسٹ سے غائب ہے۔

مزید خبریں :