پاکستان
14 اکتوبر ، 2015

منیٰ حادثہ؛شہیدپاکستانیوں کی تعداد100ہوگئی،17بدستور لاپتا

منیٰ حادثہ؛شہیدپاکستانیوں کی تعداد100ہوگئی،17بدستور لاپتا

جدہ .... پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ منی ٰ حادثے میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کی تعداد 100ہوگئی ہےجبکہ 17افراد بدستور لاپتا ہیں۔

منیٰ میں ہونیوالے سانحے کو 20سے زائد دن گزر چکے ہیں،تاحال لاپتا پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے،وزرارت مذہبی امور نے سو پاکستانی شہدا ء کی فہرست جاری کردی ہے۔

وزارت مذہبی امور کا مزید کہناتھا کہ دو پاکستانی حجاج تاحال جدہ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے مطابق منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے اکثر پاکستانیوں کی سعودی حکام نے تدفین کی ہے۔

مزید خبریں :