پاکستان
14 اکتوبر ، 2015

بھارت میں پھنسے مزید 19پاکستانی آج شام لاہور پہنچیں گے

بھارت میں پھنسے مزید 19پاکستانی آج شام لاہور پہنچیں گے

لاہور .....سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش سے بھارت میں پھنس جانے والے مزید 19 پاکستانی آج وطن پہنچیں گے،دوستی بس دلی سے چل پڑی۔ گزشتہ روز بھی 14 پاکستانیوں کو لاہور پہنچایا گیا تھا ۔

ترجمان پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق دہلی ریلوے اسٹیشن پر اب کوئی پاکستانی موجود نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج متوقع طور پر سمجھوتا ایکسپریس چلائی جاسکتی ہے،اس حوالے سے بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

سمجھوتا ایکسپریس کی بندش کے باعث بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر دہلی سے چلنے والی دوستی بس آج شام لاہور پہنچے گی ، گزشتہ روز بھی 14پاکستانی بھارت سے لاہور پہنچے تھے۔

مزید خبریں :