14 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی ...... بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابق رکن ایس ایس پی طاہر ایوب کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے اشتہار جاری کردیا۔
عدالت نے جے آئی ٹی کے ممبر طارق کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےہیں ۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے بےنظیربھٹو قتل کیس کی سماعت کی ۔
عدالت نے ملزم ایس ایس پی طاہر ایوب کےوارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے آج پیش ہونے کاحکم دے رکھاتھا ا وراسلام آبادکےسیکٹر ایف ایٹ میں اس کی رہائش گاہ اورعدالت کےباہر اشتہار بھی لگائے گئے ،اشتہار میں کہا گیا کہ ملزم نے وارنٹ کی تعمیل سے گریز کرتے ہوئے خود کو روپوش کررکھا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گلفام نے عدالت کوبتایاکہ طاہر ایوب نے رابطہ ہونےپربتایاکہ وہ بیرون ملک ہیں اورپہلی دستیاب پرواز پروہ پاکستان پہنچ جائینگے، کیس کی مزید سماعت 19 اکتوبر ہوگی۔