کھیل
22 مئی ، 2012

عوامی مقام پر سگریٹ نوشی شاہ رُخ کو مہنگی پڑگئی، عدالتی سمن جاری

عوامی مقام پر سگریٹ نوشی شاہ رُخ کو مہنگی پڑگئی، عدالتی سمن جاری

جے پور …جے پور کی عدالت نے پبلک مقام پرسگریٹ نوشی کرنے پرشاہ رخ خان کو سمن جاری دیاہے۔ کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے موقع پرسوائی مان سنگھ اسٹیڈیم جے پور میں سگریٹ نوشی کرنا شاہ رخ خان کیلئے مشکلات کاسبب بن گیا۔میچ کے اگلے روز نجی اکیڈمی کے ڈائریکٹر نے جے پور کی عدالت میں پٹیشن دائرکی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ شاہ رخ نے پبلک مقام پرسگریٹ نوشی کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔عدالت نے شاہ رخ کوسمن جاری کرتے ہوئے چھبیس مئی کو طلب کیاہے،شاہ رخ کے ستارے ان دنوں کافی گردش میں ہیں،حال ہی میں ونکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا بھی شاہ رخ کومہنگاپڑا،ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے بالی ووڈ اسٹار کے اسٹیڈیم میں داخلے پرپانچ سال کی پابندی لگادی ہے۔

مزید خبریں :