پاکستان
14 اکتوبر ، 2015

جی ایچ کیو سے رابطے کیلئے وزارت دفاع کا محتاج نہیں،وزیر داخلہ

جی ایچ کیو سے رابطے کیلئے وزارت دفاع کا محتاج نہیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد.......... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو سے رابطے کیلئے وزارت دفاع کے واسطے کا محتاج نہیں،فوج، جی ایچ کیو اور سول آرم فورسز سے براہ راست رابطہ میں رہتاہوں، آرم فورسز سے رابطے کےلئےوزارت دفاع کی ضرورت تھی، نہ ہے۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ نادرا سے متعلق روایتی تنقید کی گئی، حکومت نے تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ منظور کیا، کاش تحریک انصاف کو سمجھ آجائے کہ ہار تسلیم کرنا بڑا پن ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کا مقصد دنگا فساد اور گالم گلوچ نہیں ہوتا، اگر سیاسی جماعتیں ایسا کریں گی تو پھر جمہوریت کیسی؟ محاذآرائی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، الیکشن میں فوج کی تعیناتی اور کیمرے نصب کرنے کا مطالبہ بھی تسلیم کیا، امید کرتاہوں، تحریک انصاف کی قیادت پہلے تولے گی، پھر بولے گی ۔

مزید خبریں :