04 اپریل ، 2025
شاہ برطانیہ چارلس سوم نے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے گاجر سے بنی بانسری پر ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار بجا کر سب کو حیران کر دیا۔
ونڈسر محل میں ایک تقریب میں شریک شاہ چارلس کی گاجر پر نرسری رائم بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے ونڈسر محل میں مقامی موسیقی کی پذیرائی کے لیے ایم تقریب کا اہتمام کیا جس میں مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی۔
اسی تقریب میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا بھی موجود تھا جو سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
بادشاہ چارلس نے آرکیسٹرا کے ساتھ مل کر گاجر سے بنی بانسری پر ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار کی دھن بجائی۔