Time 05 اپریل ، 2025
پاکستان

وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، جلد صحتیابی کی دعا

وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، جلد صحتیابی کی دعا
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سےٹیلیفونک  رابطہ کرکے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ہے۔

 کورونا میں مبتلا صدر آصف زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

وزیر اعظم نے جمعہ کو صدر مملکت  سے رابطہ کرکے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے صدر زرداری سے کہا کہ  پوری قوم آپ کی صحت کے لیےدعاگو ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علم بردار تھے ، جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ذوالفقارعلی بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


مزید خبریں :