15 اکتوبر ، 2015
کراچی........نائن زیرو سے گرفتار افراد کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 15 ملزمان کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی اجازت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 31 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں گی ، ولی بابر قتل کیس کے ملزم فیصل موٹا کیخلاف مقدمے میں بھی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ شامل ہوگی۔دیگر ملزمان میں شبیر عرف فرحان ملا، عامر سر پھٹا، نادر اور دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقدمات کی سماعت 26 اکتوبر سے ہو گی، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ رینجرز نے 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ان افراد کو گرفتار کیا تھا۔