پاکستان
22 مئی ، 2012

غیر قانونی فریکونسی کو بلاک کرنے کا اختیار اور ٹیکنالوجی نہیں ،فریکونسی ایلوکیشن بورڈ

غیر قانونی فریکونسی کو بلاک کرنے کا اختیار اور ٹیکنالوجی نہیں ،فریکونسی ایلوکیشن بورڈ


اسلام آباد…فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس غیر قانونی فریکونسی کو بلاک کرنے کا اختیار اور ٹیکنالوجی نہیں ہے البتہ غیرقانونی فریکوینسی کا موبائل یونٹس سے پتہ چلاتے ہیں جن کے خلاف پی ٹی اے قوانین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس دیوان عاشق حسین کی زیر صدارت ہوا ،جس میں فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ان کا ادارہ 1951سے فرائض انجام دے رہا ہے اور اس کا موبائل گاڑیوں پر مشتمل نگرانی کا نظام ملک کے دس برے شہروں میں قائم ہے۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی فریکونسی کو بلاک کرنے کا اختیار اور ٹیکنالوجی بورڈ کے پاس نہیں ہے ، یہ نظام اور آلات صرف فوج کے پاس ہیں۔ فریکونسی ایلوکیشن بورڈ حکام نے بتایا کہ دو سو اہلکاروں پرمشتمل ادارے کا رواں مالی سال کا بجٹ 48 کروڑ روپے ہے جن میں سے 15کروڑروپے تنخواہوں ،دس کروڑ روپے ٹی اے ،ڈے اے،میڈیکل بلوں اورگاڑیوں کے پیٹرول وغیرہ کے لئے مختص ہیں۔کمیٹی نے بجٹ کا بڑا حصہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں خرچ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام کوطلب کرلیا گیا جو آئندہ اجلاس میں فریکونسی کی لائسنس اور دیگر امور بریفنگ دیں گے۔

مزید خبریں :