پاکستان
22 مئی ، 2012

اسرار ترین کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹی فی کیشن بحال

اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے اسرار ترین کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹی فی کیشن بحال کردیاہے۔ مسلم لیگ ق کے اسرار ترین بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 263 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن ٹریبونل نے ان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان ناصر کو کامیاب قرار دے دیا تھا۔سپریم کورٹ نے اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اسرار ترین کے حق میں فیصلہ دیا جس کے بعداسرارترین ایک بارپھررکن قومی اسمبلی بن گئے ہیں۔

مزید خبریں :