پاکستان
22 مئی ، 2012

عمرعطابندیال کوچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا بنانے کی منظوری

عمرعطابندیال کوچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا بنانے کی منظوری

اسلام آباد…آفتاب شعبان میرانی کی زیرصدارت ججزتقرری پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ شیخ عظمت سعیدکوسپریم کورٹ میں تعینات کرنیکی منظوری دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے عمرعطابندیال کولاہورہائیکورٹ کاچیف جسٹس مقررکرنیکی بھی منظوری دی جبکہ عبدالرسول میمن،نعمت اللہ پھلپوٹو اور ، صادق حسین بھٹی کو سندھ ہائیکورٹ کاایڈیشنل جج مقررکرنیکی منظوری دی گئی ۔اس موقع پرججزتقرری پارلیمانی کمیٹی کے آفتاب شعبان میرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے۔

مزید خبریں :