پاکستان
22 مئی ، 2012

قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس

اسلام آباد…واسا کی جانب سے حیسکو کے دو ارب روپے کے واجب الاادا بلوں کی عدم ادائیگی پر آئندہ اجلاس میں حکومت سندھ کے خزانہ لوکل گورنمنٹ اور توانائی کی وزارتوں کے سیکرٹریوں کو طلب کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے بتایا گیا کہ واسا حیدرآبا د بجلی بلوں کی مد میں تقریبا 2ارب روپے کے بقایاجات ادا نہیں کر رہا۔ اس موقع پر واسا حکام کا کہنا تھا کہ وہ بل ادا نہیں کر سکتے، حیسکو حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت سندھ واسا کی کوئیذمہ داری نہیں لے رہی۔ حیسکو چیف نے بتایا کہ سندھ حکومت اپنے بجٹ میں بھی واسا حیدرآباد کیلئے کچھ نہیں رکھتی، کمیٹی نے مسئلے کا حل نکالنے کیلئے آئندہ اجلاس میں سندھ کے خزانہ ، لوکل گورنمنٹ اور توانائی کے سیکرٹریوں کو بلانے کی ہدایت کر دی۔ذیلی کمیٹی کااگلا اجلاس کراچی میں ہو گا۔

مزید خبریں :