پاکستان
22 مئی ، 2012

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 24مئی کواسلام آباد میں طلب

اسلام آباد…آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پرگرام اور معیشت کی ترقی کے اہداف کی منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 24مئی کواسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کے خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیگی۔ اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے 825ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پہلے ہی سفارش کر چکی ہے، جس میں350وفاق اور 475ارب روپے صوبوں کے ترقیاتی پرگراموں کیلئے شامل ہیں۔کونسل آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کی شرح مقرر کرنے کی منظوری بھی دے۔اینول پلان کوارڈینیشن کی طرف سے آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 4.3فیصد رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :