22 مئی ، 2012
لاہور…واپڈا کے سابق چیئرمین شمس الملک کا کہنا ہے کہ کالاباغ ڈیم پر سیاست ختم ہونی چاہیئے اس کے نہ بننے سے سالانہ قوم کو 132 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے موجودہ حالات میں یہ فوری واحد سستی بجلی اور وافر پانی کا منصوبہ ہے۔لاہور چیمبر کے زیر اہتمام کا باغ ڈیم کی اہمیت کے موضوع پر ہونیو الے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انجنیئر شمس الملک نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کا ڈیزائن عالمی ماہرین نے بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر اعتراضات تکنیکی نہیں بلکہ سیاسی ہیں۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ نے کالا باغ ڈیم کا نام تبدیل کر کے فوری بنانے کا مطالبہ کیا۔انجم نثار ،نجیب سلیمان ،طارق حمید اور سہیل لاشاری و دیگر نے کالاباغ ڈیم کی افادیت پر روشنی ڈالی اور اسے بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ماہرین نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے 5 سال میں ملک کو 3500 میگاواٹ بجلی اور 5 کروڑ ایکڑ فٹ پانی مل سکے گا۔