پاکستان
22 مئی ، 2012

راؤ قمر سلیمان پی آئی اے کے چیئر مین بھی ہوگئے ،نوٹیفکیشن جا ری

راؤ قمر سلیمان پی آئی اے کے چیئر مین بھی ہوگئے ،نوٹیفکیشن جا ری

اسلام آباد…وفاقی وزیر دفاع احمد مختار چیئر مین پی آئی اے کے عہدے سے دستبردارہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئر مین کا عہدہ بھی اب ایم ڈی پی آئی اے اور سابق سربراہ پاک فضائیہ راؤ قمر سلیمان اپنے پاس رکھیں گے، اس بارے میں وزارت دفاع نے آج نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔ترجمان پی آئی اے سلطان حسن کے مطابق چیئرمین پی آئی اے راو قمر سلیمان کے پاس ایئرلائن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے بھی اختیارات ہوں گے۔ زرائع کے مطابق راو قمر سلیمان نے پی آئی اے کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے چیرمین کے مکمل دینے کا اختیارات کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب کارپوریٹ سیکٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیک وقت چیئر مین اور ایم ڈی کا عہدہ رکھنا ایس ای سی پی قوانین کے خلاف ہے۔اسٹا ک ایکس چینج قوانین کے تحت لسٹد کمپنیوں میں ایک شخص دو عہدے نہیں رکھ سکتا، ایسی تقرری قابل اعتراض ہو تی ہے۔

مزید خبریں :