پاکستان
22 مئی ، 2012

سندھ میں نئے صوبے کی کوئی ضرورت نہیں،غوث علی شاہ

سندھ میں نئے صوبے کی کوئی ضرورت نہیں،غوث علی شاہ

کراچی…پاکستان مسلم لیگ نواز سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا مطلب پاکستان کی تقسیم ہوگا اور سندھ کا بچہ بچہ اپنی جان دے گا لیکن تقسیم نہیں ہونے دے گا سندھ میں نئے صوبے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،مسلم لیگ کے رہنماوں کے ہنگامی اجلاس کے بعد اپنے گھر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صورت حال پر قابو نہ پایا گیا توسلسلہ پورے سندھ میں پھیل جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، پرتشدد واقعات سندھ حکومت کی ناکامی ہے حالیہ واقعات کی پرزورمذمت کرتے ہیں، اس موقع پر ماروی میمن کا کہنا تھاکہ آج کی ریلی مکمل طور پر پرامن تھی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت پرتشدد عمل کیا گیا۔

مزید خبریں :