22 مئی ، 2012
واشنگٹن…افغانستان میں امریکا کے سفیر رائن سی کروکر نے طبی وجوہات کی بناء پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کے مطابق رائن کروکر نے افغان حکومت اور نیٹو فورسز کے حکام کو بتایا ہے کہ وہ رواں موسم گرما کے وسط میں سفیر کا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے اس فیصلے کی وجہ صحت کی خرابی بتائی ہے۔ ترجمان نے سفیر کی حیثیت سے رائن سی کروکر کی خدمات کو سراہا۔