کھیل
19 اکتوبر ، 2015

شیو سینا نے پاکستان امپائر علیم ڈار کو بھی دھمکی دے دی

 شیو سینا نے پاکستان امپائر علیم ڈار کو بھی دھمکی دے دی

ممبئی.........بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے 25 تاریخ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا ،لیکن شیو سینا کے انتہا پسندوں نے اس میچ کےلیے مقرر کیے گئے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت میں کھیل تو رہی ہے ،لیکن ہنگامہ آرائی میں،کبھی تماشائیوں کا تماشہ ،تو کبھی پٹیل برادری کا ہنگامہ ۔
اب شیو سینا کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے پاک بھارت بورڈ حکام کی میٹنگ تو ممبئی میں ہونے نہیں دی ،پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

دنیاکے بہترین امپائرز میں شامل علیم ڈار کو آئی سی سی نے بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے امپائر مقرر کیا ہےلیکن شیوسینا نے دھمکی دی ہے کہ 25اکتوبر کو ہونے والےپانچویں ون ڈے میں علیم ڈار کو امپائرنگ نہیں کرنے دیں گے۔

مزید خبریں :