19 اکتوبر ، 2015
دبئی........ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے چیئرمین پی سی شہریار خان کو شیوسینا کی دھمکی پر بات کرنے سے انکار کردیا اور شوسینا کے حملے کو مذاق میں ٹال گئے۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے معاملات پر ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔آج جو کچھ بھی ممبئی میں ہوا ،وہ افسوسناک ہیں،تفصیلات نہیں پتہ اس لئے کوئی بھی کمنٹ نہیں کرسکتے۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن اور آئی سی سی کے حکام کی پاکستانی اور انگلش میڈیا کو آئی سی سی کے قواعد و ضوابط پر بریفنگ کے دوران جب ڈیو رچرڈسن سے ممبئی میں ہونے والے واقعے کے بارے میں پوچھا ،تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی کچھ دیر پہلے ہی یہ سنا ہے۔اس کی تفصیلات ہمارے پاس اب تک پہنچی نہیں ، حملے سے متعلق تفصیل جمع کررہے ہیں ، لیکن یہ بات ضرور ہے کہ کرکٹ کے کھیل کو چیلنج درپیش ہیں۔ پاک بھارت سیریز کے لئے دونوں بورڈ بات چیت کررہے ہیں جو خوش آئند ہے۔