کھیل
19 اکتوبر ، 2015

بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد پر سوالات کھڑے ہوگئے

بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد پر سوالات کھڑے ہوگئے

ممبئی........ بھارت میں پے در پے انتہا پسندی کے واقعات سے وہاں ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے انعقاد پر سوالات کھڑے ہوگئے۔مہاراشٹر حکومت نے پاکستان ٹیم کو ناگ پور اور ممبئی میں نہ کھلانے کی تجویز دے دی۔

صدر آئی سی سی ظہیر عباس کا کہناہے کہ یہی حالات رہے تو پاکستان ٹیم کس طرح بھار ت میں کھیلے گی۔

بھارتی انتہا پسندوں اورکرکٹ مخالف غنڈوں کی وجہ سے بھارتی سر زمین کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے تنگ ہوگئی۔پہلے مہمان آئی جنوبی افریقا کا کھیلنا دوبھر کیا،اب پاک بھارت کرکٹ سیریز تو دور کی بات ملاقات کے بھی مخالف بن گئے۔

پانچ ماہ بعد 11مارچ سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھی بھارتی سرز مین پر ہوگا،جس میں پاکستان سمیت دنیا کی 16ٹیمیں بھارت آئیں گی۔لیکن موجودہ صورتحال نے بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ دیا ہے؟؟؟

کیا یہی انتہاپسند لوگ پاکستان ٹیم کے قدم بھارتی سرزمین پر برداشت کرسکیں گے۔کیا گرین شرٹ کی کامیابی کا جشن سہہ سکیں گے،کیونکہ آج کا حملہ بی سی سی آئی کے دفتر پر نہیں بلکہ کرکٹ پر ہے،ابھی تو پاکستان بھارت کے ساتھ سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنا چاہتا ہےجب پاکستان انہی کی سرزمین پر بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گی تو کیا ہوگا،کیا اس وقت بھی شکست سے بچنے کیلئے انہیں حملوں اور انہیں غنڈوں کا استعمال تو نہیں کیا جائے گا؟؟؟۔

مزید خبریں :