19 اکتوبر ، 2015
ممبئی ......بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی ملاقات شام 6بجے نئی دہلی میں ہوگی،جس کیلئے پی سی بی چیئرمین ممبئی سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہان کے درمیان آج صبح 11 بجے ملاقات طے تھی،جو کہ شیو سینا کے غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملے کے بعد منسوخ کردی گئی تھی۔
شیو سینا نے اس موقع پر انڈین کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو دھمکیاں دیں اور چیئرمین پی سی بی کو واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
ششانک اور شہریار خان کی ملاقات میں دسمبر میں ہونیوالی پاک بھارت سیریز کیلئے مذاکرات ہونا تھے جو کہ اب نئی دہلی میں ہونگے۔