پاکستان
22 مئی ، 2012

جامعہ کراچی،سندھ ٹیکنیکل بورڈ اور قائد عوام یونیورسٹی کے پرچے بھی ملتوی

کراچی…کراچی کی کشیدہ صورتحال کے تناظرمیں جامعہ کراچی میں کل ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔دریں اثناء وائس چانسلرقائدعوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق کل ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سندھ ٹیکنیکل بورڈکے تحت صوبے بھرمیں بدھ کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔سندھ ٹیکنیکل بورڈکے ناظم امتحانات نے بتایاکہ ملتوی شدہ پرچے28مئی کوہونگے۔

مزید خبریں :