19 اکتوبر ، 2015
نئی دہلی ......بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ششانک منوہر اور شہریارخان کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔
انوراگ ٹھاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ممبئی دفتر پر شیوسینا کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان میں ممبئی میں ملاقات ہونا تھی جبکہ نئی دہلی میں کوئی ملاقات شیڈول نہیں کی گئی ایسے خبرغلط ہے۔
دسمبر میں پاک بھارت سیریز کیلئے آج ششانک منوہر اور شہریار خان کے درمیان صبح 11بجے ملاقات ہونا تھی جو شیوسینا کے حملے باعث منسوخ کردی گئی جس کے بعد خبریں آرہی تھیں کہ ملاقات ممبئی کے بجائے نئی دہلی میں آج شام 6بجے ہوگی ۔