22 مئی ، 2012
کوئٹہ…سری لنکا کے پانچ رکنی فوجی وفد کا جنرل رآر ڈی ایس ڈیلوویٹ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈا سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ،کمانڈنٹ اسٹاف کالج نے سری لنکن فوجی وفد کو کالج میں تربیتی سہولیات اور جاری مختلف تربیتی کورسز کے بارے میں بریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے پانچ رکنی فوجی وفد نے جنرل (ر)آر ڈی ایس ڈیلوویٹ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ اسٹاف کالج میجر جنرل سہیل احمد نے سری لنکن فوجی وفد کو کالج میں تربیتی سہولیات اور جاری مختلف تربیتی کورسز کے بارے میں آگاہ کیا۔دورے ے موقع پرسری لنکا کے فوجی وفد کے سربراہ میجر جنرل (ر)آر ڈی ایس ڈیلوویٹ نے کہا کہ پاکستان آرمی کے آفیسرز اور جوان بلا شبہ دنیاکی بہترین منظم اور تربیت یافتہ فوجوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمانڈاینڈ سٹاف کالج میں سری لنکن آرمی کے منتخب شدہ افسران کودی جانے والی فوجی تربیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔