کھیل
20 اکتوبر ، 2015

بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ منسوخ

بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ منسوخ

نئی دہلی....... بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا۔سکھوں کے جاری احتجاج کے باعث ٹورنامنٹ کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ۔ کبڈی ورلڈ کپ بھارتی پنجاب میں 15 نومبر سے شروع ہونا تھا۔

تاہم سکھوں کے جاری حالیہ احتجاج کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے جس کی وجہ سے ایونٹ منسوخ کردیا گیا،ایونٹ میں شرکت کےلیے پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن ٹیم کی شرکت وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت سے مشروط تھی ۔

کبڈی ورلڈ کپ اب مارچ اپریل 2016 میں منعقد کیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :