21 اکتوبر ، 2015
صوابی......صوابی میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلے کے بعد 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں،علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔
صوابی کے علاقے مینی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشتگرد مارے گئے ۔
ڈی پی او جاوید اقبال بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کرلیا ہے ، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد ہی پورے علاقے کو کلیئر قرار دیدیا جائیگا۔