پاکستان
21 اکتوبر ، 2015

لاہور ہائیکورٹ نے ریونیو اتھارٹی کوپارلرزسے ٹیکس و جرمانہ لینے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ریونیو اتھارٹی کوپارلرزسے ٹیکس و جرمانہ لینے سے روک دیا

لاہور ......لاہورہائیکورٹ نےریونیو اتھارٹی کوناصرف بیوٹی پارلرزسےٹیکس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیا بلکہ ان کی جانب سے جمع کرائے گئےچیک کیش کرانے سے بھی منع کر دیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں بیوٹی پارلرز پرٹیکس اور جرمانےکےخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواست گزاربیوٹی پارلر مالکان کا مؤقف تھاکہ بیوٹی پارلرزکو سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر سربمہر کیا جا رہا ہے،حالانکہ ریونیو اتھارٹی آڈٹ کےبغیر ٹیکس کا تعین نہیں کر سکتی۔

سروسز پر سیل ٹیکس ایکٹ کےتحت پارلرز کی رجسٹریشن ضروری ہے،عدالت نےریونیو اتھارٹی کوناصرف بیوٹی پارلرز سےٹیکس اور جرمانےکی وصولی سے روک دیابلکہ ان کی جانب سے جمع کرائے گئےچیک کیش کرانے سے بھی منع کر دیا۔

مزید خبریں :