21 اکتوبر ، 2015
صوابی......صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے چاروں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے،جن کا تعلق پشاور اور قبائلی علاقوں سے ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 35مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر پوچھ گچھ کیلئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
صوابی کے علاقے مینی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا،اس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں 4دہشتگرد مارے گئے ۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او جائوید اقبال پہنچ گئے اور بھاری نفری طلب کرکے سرچ آپریشن تیز کردیا ،اس دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔