21 اکتوبر ، 2015
چمن......چمن میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ،اہلکاروں کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں جے یو آئی نظریاتی کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد حنیف،سینیٹر حافظ حمداللہ،ڈی پی او اسد خان ناصر پولیس،لیویز اور ایف سی حکام اور قبائلیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع آئی جی کی جانب سے شہیدوں کی میتوں پر پھول چڑھائے گئے اور پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،بعد میں شہدا کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
گزشتہ شب چمن کے بوغرا چوک ناکہ پر شرپسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔