پاکستان
21 اکتوبر ، 2015

پنجاب میں یومِ عاشور پرموبائل فون سروس بند رکھنےکااعلان

پنجاب میں یومِ عاشور پرموبائل فون سروس بند رکھنےکااعلان

لاہور .....پنجاب حکومت نےیومِ عاشورکےموقع پرصوبےبھرمیں موبائل فون سروس بند رکھنےکااعلان کردیا،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی 2دن کیلئے،9 ویں اور 10 ویں محرم الحرام کو ہو گی۔

پنجاب میں یومِ عاشورپرصبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس کی بندش اور2دن کیلئے ڈبل سواری پرپابندی کےفیصلے وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے،جس میںڈویژنل کمشنرز، آر پی اوزاورمنتخب نمائندوں نےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

شہبازشریف نےہدایت کی کہ یوم عاشور پرصوبےبھر میں فول پروف سیکیورٹی پلان پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے اوروضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔

انہوں نے امام بارگاہوں،مساجد ،عبادت گاہوں اور مزارات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینےاور جلوسوں ومجالس کی حفاظت کیلئے 4 درجاتی حصار کے فیصلے پر پوری طرح عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ تمام جلوسوں کےمقررہ اوقات کے اندر اختتام پذیر ہونے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :