پاکستان
21 اکتوبر ، 2015

عاشورہ کے احترام میں تحریک انصاف کی اے پی سی ملتوی

عاشورہ کے احترام میں تحریک انصاف کی اے پی سی ملتوی

لاہور .....تحریک انصاف پنجاب نےعاشورہ محرم الحرام کےاحترام میں 22 اکتوبرکوبلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کردی ہے،اب یہ اے پی سی 27 اکتوبرکو ہوگی۔

اس کانفرنس میں قومی حلقہ این اے 122سے ووٹرزکی دوسرے حلقوں میں منتقلی کےمعاملے پر غورکیا جاناہے۔تحریک انصاف پنجاب کےترجمان کےمطابق22اکتوبرکوبلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کےدعوت نامےبھی تمام جماعتوں کو بھجوائےجاچکے تھے۔

تاہم عاشورہ محرم الحرام کےاحترام میں اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اور اب یہ اے پی سی27 اکتوبرکو چیئرمین سیکریٹریٹ گارڈن ٹاؤن لاہور میں ہو گی،جس کی صدارت پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کرینگے۔

مزید خبریں :