پاکستان
21 اکتوبر ، 2015

نیب کا ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

نیب کا ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد........ نیب نے پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز کو نیب ذرائع نے بتایا کہ ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ اربا ب کے خلاف غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کی شکایت ملی تھی۔

چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بور ڈ اجلا س میں اس شکایت پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیب نے پہلے مرحلے میں شکایت کی تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے ۔

مزید خبریں :