21 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد....... بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی غنڈہ گردی کےخلاف تاجروں، وکلاء اورسول سوسائٹی نے وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالی۔
ریلی کے شرکاء نیشنل پریس کلب سے ڈپلومیٹک انکلیو پہنچے۔ مظاہرین نے شیو سینا اور مودی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کے مبصرگروپ کو یادداشت پیش کی۔
یادداشت میں بھارت میں شیوسینا کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔