23 اکتوبر ، 2015
نئی دلی........ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ بھارتی لڑکی گیتا کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی اس کے دعویداروں کے حوالے کیا جائے گا ۔
وکاس سوارپ کا کہنا تھا کہ اگر ڈی این اے میچ نہیں ہوا تو گیتا کو الگ ادارے میں رکھا جائے گا، 26 اکتوبر کو گیتا کو بھارت واپس لایا جائے گا، گیتا کے ساتھ ایدھی فاؤنڈیشن کے 5 افراد کو مدعو کیاگیا ہے۔
وکاس سوارپ کے مطابق ایدھی حکام کو بھارت میں قیام کے دوران سرکاری مہمان کی حیثیت دی جائے گی۔