پاکستان
23 اکتوبر ، 2015

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، سرتاج عزیز

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، سرتاج عزیز

واشنگٹن....... مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت مسلسل سیز فرائر کی خلاف ورزی کررہاہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واشنگٹن میں نیوزکانفرنس کہا کہ مجموعی طور پر وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا کامیاب رہا، امریکا کو بتایاکہ پاکستان کےمختلف علاقوں میں ’’را‘‘ دہشت گردی کررہی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی حکومت کے اسٹیٹ ایکٹرملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت اشارہ دےکہ طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے تو سہولت دینے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :