کھیل
24 اکتوبر ، 2015

دبئی ٹیسٹ تیسرا دن:انگلینڈ کے8وکٹ پر 223رنز ،کھیل جاری

دبئی ٹیسٹ تیسرا دن:انگلینڈ کے8وکٹ پر 223رنز ،کھیل جاری

دبئی ......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے کھیل کا آغاز گزشتہ روز کےاسکور 3وکٹ پر 182سےکیا،اب تک السٹر کک الیون نے 8وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بنالئے ہیں،اس کے باوجود پاکستان کو 155رنز کی برتری حاصل ہے۔

آج گزشتہ روز کے ناٹ آوٹ روٹ 76اور جانی بیرسٹو 27رنزکے انفرادی اسکور سے آغاز کیا ،مگر انگلینڈ کے کھلاڑی وقفے سے آوٹ ہوتے چلے گئے ۔اس کی چوتھی وکٹ 206پر گری ،88رنز بنانے والے روٹ وہاب ریاض کا شکار بنے، اس کے بعد 212پر اس کی پانچویں وکٹ گری ،بین اسٹوک اسکور میں صرف 4رنز کا اضافہ کرسکےانہیں بھی وہاب ریاض نے پویلین کا رستہ دکھایا۔

اس کے بعد تو انگلینڈ کے بلے بازوں کی لائن لگ گئی ،216پر بٹلر،218پر عادل رشید اور 223پر بیر اسٹو پاکستانی بالرز کا شکار بن گئے۔مصباح الیون کی طرف سے وہاب ریاض نے 4اور یاسر شاہ نے 3انگلش بیٹسمینوں کو آوٹ کیا ،ایک وکٹ عمران خان کے حصے میں آئی ۔

پاکستان کے پہلی اننگ میں مصباح الحق کی شاندار سنچری ،یونس خان،شان مسعود اور اسد شفیق کی نصف سنچریوں کی بدولت 378رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :