کھیل
24 اکتوبر ، 2015

دبئی ٹیسٹ:انگلش ٹیم 242 رنز پر ڈھیر ، پاکستان کو 136 رنز کی برتری

دبئی ٹیسٹ:انگلش ٹیم 242 رنز پر ڈھیر ، پاکستان کو  136 رنز کی برتری

دبئی......دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں پاکستانی بولرز نے تباہی مچادی ،انگلش ٹیم 242 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کو 136 رنز کی برتری حاصل ہے،گرین شرٹس کی دوسری اننگز جاری ہے ۔

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی اننگز کاآغاز 3 وکٹ 182 رنز سے کیا،پاکستانی بولرز کی تباہ کن پرفارمنس نے انگلش بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹکنے کا موقع ہیں نہیں دیا۔پہلے جو روٹ گئے جنہوں نے 88 رنز بنائے،اس کے بعد تو جیسے انگلش بیٹسمینوں کا وکٹ پر دل ہی نہیں لگا،ایک کے بعد ایک ڈریسنگ روم جاتے رہے۔

وہاب ریاض اور یاسر شاہ کی شاندار بولنگ نے پہلی اننگزمیں انگلینڈ کو 242 رنز پر محدود کردیا،دونوں نے میچ میں چار چار وکٹیں حاصل کی ، عمران خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 136 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :